پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و سابق صوبائی وزیر مکیش چالہ کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے قریبی 60 سے زائد سرکاری افسران کے نام بھی اسٹاپ لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ کے رہنما مکیش چالہ کے خلاف نیب تحقیقات کررہا ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ پی پی کے قریبی سرکاری افسران کیخلاف بھی نیب کراچی میں انکوائریاں کھولیجانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق مکیش چالہ کا نام نیب کی سفارش پر عبوری اسٹاپ لسٹ پر ڈالا گیا اور یہ تمام نام اگست کے پہلے ہفتے سے لے کر اب تک مختلف مرحلوں میں شامل کیے گئے۔ دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو سابق صوبائی وزیر مکیش کمار چالہ کی گرفتاری سے روک دیا۔