LOADING

Type to search

کراچی(بگ ڈیجٹ) پیپلز پارٹی کےسینئر رہنما اور سابق وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نےگزشتہ روز کراچی ایکسپو سینٹر میں ایٹس اینڈ بیٹس کی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب

Share this to the Social Media

 پیپلز پارٹی کےسینئر رہنما اور سابق وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نےگزشتہ روز کراچی ایکسپو سینٹر میں ایٹس اینڈ بیٹس کی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دو روزہ نمائش میں کھانے پینے کے اسٹال کے علاوہ ہینڈی کرافٹ کے اسٹال بھی لگائیں گئے ہیں،اس طر ح کی نمائش منعقد کرنے پر انتظامیہ کو مبارک باد دیتا ہو ں ۔ ڈپٹی جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ ایٹس اینڈ بیٹس میگا فیملی تفریحی میلے میں شیف، قوالی نائٹ، لائیو کنسرٹ اور میوزک بینڈ کا اہتمام کیا گیا ہے ،اس فیسٹیول میں جو چیزیں متعارف کرائیں ہیں یہ بہت ضروری ہے ، ان حالات میں سب کو تفریح کرنا چاہیے،میں سب سے کہوں گا یہاں آکر شرکت کریں اور لطف اندوز ہوں۔ ناصر حسین شاہ نےمیڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایٹس اینڈ بیٹس فیسٹیول سے شہر کی رونق میں اضافہ ہوگا۔ کراچی میں کھانے کا میلہ لگایا گیا ہے ، صرف کراچی سے نہیں ملک بھر سے لوگ آئیں گے،کراچی کی رونقیں بحال کی ہیں ان روشنیوں کو بڑھانا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں پوری امید ہے کہ انتخابات وقت پر ہو جائیں گے ،90 روز میں انتخابات آئینی ضرورت ہے جسے پورا ہونا چاہیے۔ نگراں حکومت سے امید ہے کہ وہ اپنا آئینی کردار ادا کرتے ہوئے تین ماہ میں رخصت ہو جائیں گے ۔ناصر حسین شاہ نے کہاکہ تعمیرات کے نقشوں پر پابندی عارضی ہے امید ہے کہ نگراں حکومت جلد پابندی ہٹا دے گی ،امید ہے کہ نوے دن کے اندر حلقہ بندیاں یا دیگر الیکشن امورکو مکملکر لیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ نگراں حکومت سے اچھی توقعات رکھنا چاہئے ،بجلی کے بل ہوشربا ہیں عوام بہت پریشان ہیں ،بلز عوام کی استعداد سے زیادہ ہیں انہیں کم کیا جانا چاہئے ،قانون کو ہاتھ میں نہ لیا جائے ۔پیپلز پارٹی کا وفد الیکشن کمیشن جائے گاجبکہ وفد میں نوید قمر ، قمر زمان کائرہ اور مراد علی شاہ شامل ہوں گے اور ہم پر امید ہیں کہ الیکشن کمیشن ہماری تجاویز ضرور مانے گا، اسمبلی کا ہونا ضروری ہے اگر سیٹیں بڑھانی ہیں تو آبادی کے لحاظ سے ڈی لیمٹیشن ضروری ہے الیکشن کمیشن نے دسمبر کا پلان دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے صحافی دوستوں اور شہیدوں کی فیملی کیلئے کمیٹی بنائی گئی ہے ۔ گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں ، یقین دہانی کرائی ہے جو لوگ ملوث ہیں ان کو سزا ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ سینسز میں سیٹوں پر اثر نہیں ہوگا اس پر سب نے اتفاق کیا،الیکشن کمیشن کے پلان کے بعد وفد ملے گا تا کہ وہ ہماری بات پر نظر ثانی کرے۔
ڈپٹی جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلزپارٹی سندھ و سابق صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے مزیدگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سکھر میں صحافی کے قتل پر جے آئی ٹی بنادی گئی تھی ،جان محمدمہر کی شہادت پر دکھ ہے ، مردم شماری پر ہماری وفد نے وفاقی حکومت سے ملاقات کی تھی ،سیٹ بڑھانے کی بات نہیں کی تھی ، سید ناصر حسین شاہ نےکہاکہ نگراں حکومت کا ایک وقت ہے جو وہ اپنا وقت پورا کرے گا، عوام جس کو منتخب کریں گے وہ حکومت چلائے گا، انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن انتخابات کے شیڈول کا بھی اعلان کردیتا تو اچھا ہوتا ،نگراں حکومت سے اچھی توقعات رکھنی چاہئے۔پیپلز پارٹی نے سی ای سی اجلاس میں تشویش کا اظہار کیا گیا، پہلے سات ڈی ایم سیز تھیں اب پچیس ٹاونز ہیں۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ ٹرانزیکشن پیریڈ چل رہا ہے ، ایک ہفتے میں تمام کارپوریشن بن گئے،مئیر کے پاس اختیارات تو ہیں مگر ٹاون میں ناظم کے پاس اختیارات نہیں ،انہوں نے کہاکہ رواں ماہ یا ستمبر میں ٹرانزیکشن پیریڈ مکمل کرلیا جائے گا، ٹرازیکشن پیریڈ کے بعد تمام ٹاون چئیرمین کو اختیارات مل جائیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *