متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنماں نے پارٹی میں اختلافات کی تردید کردی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے کسی رہنما کی دوسری جماعت میں جانیکی باتیں بے بنیاد ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم جمہوری جماعت ہے، کسی بھی مسئلے پر اختلاف رائے ہوسکتاہے، اختلاف رائے ہونے پر قیادت سے ہی بات چیت کی جاتی ہے۔ دوسری جانب کراچی میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سندھ میں انتخابی حلقہ بندیوں ، سیاسی صورتحال اور انتخابی لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔خیال رہے کہ خبر سامنے آئی تھی کہ ایم کیو ایم پاکستان میں ایک بار پھر شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان میں شدید اختلافات کے بعد بعض اہم رہنماں نے پارٹی چھوڑنے کی بھی دھمکی دی ہے جبکہ ہفتے کو ڈاکٹر فاروق ستار کی ہونے والی پریس کانفرنس بھی اچانک ملتوی کردی گئی