LOADING

Type to search

لاہور(بگ ڈٰیجٹ) حماد اظہر سمیت 4ملزمان کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع

Share this to the Social Media

نو مئی گلبرگ میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت نے حماد اظہر سمیت چار ملزمان کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے تھانہ گلبرگ پولیس کی درخواست پر حماد اظہر، غلام عباس، علی عباس اور سرمد ملک کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع کی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔
پولیس کا درخواست میں موقف تھا کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے متعدد کوششیں کیں لیکن ملزمان گرفتاری کے خوف سے روپوش ہیں۔ استدعا کی گئی کہ عدالت ملزمان کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *