LOADING

Type to search

اسلام آباد(بگ ڈیجٹ) اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن اکرا کے وفد نے صدر صغیر چوہدری کی زیر قیادت وزیر اعظم کی مشیر برائے انسانی حقوق مشعال ملک سے ملاقات کی

Share this to the Social Media

اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن اکرا کے وفد نے صدر صغیر چوہدری کی زیر قیادت وزیر اعظم کی مشیر برائے انسانی حقوق مشعال ملک سے ملاقات کی مشعال ملک نے اکرا وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں جس طریقے سے انڈیا پاکستان اور کشمیر کے خلاف کیمپین چلا رہا ہے اور جو وہ پیسہ خرچ کر رہا ہے پاکستان کا منفی تاثر اجاگر کرنے کے لیے اس کو کم کرنا ضروری ہے مشعال ملک نے اکرا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی برادری کے سامنے اس طریقے سے رکھیں اور کشمیر اور کشمیریوں کے جو مسائل ہیں وہ دنیا کے سامنے اجاگر ہوں اور نہ صرف اجاگر ہوں مشعال ملک نے مزید کہا کہ اس وقت کشمیریوں کا جو قتل عام کیا جا رہا ہے اس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی جبکہ کشمیریوں کے جو ظلم و ستم ہے پچھلے 75 سالوں میں انڈیا نے جو ظلم اور ستم کے پہاڑ توڑے ہیں اس کی بھی دنیا میں کہیں نظیر نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ یاسین ملک جیسے لیڈر کو اس وقت انڈیا اپنی الیکشن مہم کا حصہ بنا کر چل رہے ہیں اور مودی اور آر ایس ایس جو کہ ایک دہشت گرد تنظیم ہے ان کی یہ کوشش ہے کہ یاسین ملک کو پھانسی دے کر اگلا الیکشن جیتا جائے ایک سوال کے جواب میں مشعال ملک نے کہا کہ نگران وزیراعظم اور متعلقہ اداروں کی یہ کوشش ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں اور صاف شفاف ہوں انہوں نے اکرا عہدے داران اور ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہیومن رائٹس اور دوسرے مسائل کی طرف آپ نشاندہی کریں اور میں اس پہ عمل پر عملدرآمد ہوگا۔

 

اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن اکرا کے وفد میں صدر صغیر چوہدری سرپرست اعلی اکرا و بیورو چیف جی این این میاں شاہد۔ کارسپانڈنٹ اے بی این نیوز و سیکرٹری اکرا انوار عباسی ۔ کارسپانڈنٹ روزنامہ اوصاف و فنانس سیکریٹری اکرا احسان بخاری ۔ سیکرٹری اطلاعات شمس نیازی۔ سینئر جوائنٹ سیکرٹری رانا عدنان ۔ ممبران گورننگ باڈی میں چیف رپورٹر روزنامہ جناح۔آن لائن شہزاد ملک۔ جی این این سے عاطف بٹ۔ خیبر نیوز سے مدثر حسین ۔ 24 نیوز سے طیب سیف۔ اے بی این نیوز سے سائرہ اور روزنامہ ممتاز سے شیراز حسین شامل ہوئے ۔ مشعال ملک نے کہا کہ انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف عوامی آگاہی اشد ضروری ہے اس حوالے سے میڈیا ایک اہم کردار ادا کرسکتا ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ اکرا کے ساتھ مل کر وزارت انسانی حقوق اپنا پیغام لوگوں تک پہنچائے گی آخر میں مشعال ملک نے اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن اکرا کے صدر صغیر چوہدری اور تمام عہدے داروں کا شکریہ ادا کیا۔ مشعال ملک کو عہدہ سنبھالنے پر اکرا وفد نے مبارک دی اور گلدستہ بھی پیش کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *