LOADING

Type to search

اسلام آباد(بگ ڈیجٹ)صدر مملکت کے سیکرٹری کی تعیناتی میں تاخیر:حمیرا احمد کا عہدہ لینے سے انکار:ذرائع

Share this to the Social Media

 پرنسپل سیکرٹری ہٹانے کیلئے صدر مملکت کے احکامات کی تعمیل نہ ہوسکی، الیکشن کمیشن کی اجازت کے بغیر پوسٹنگ تبادلے ہوسکتے ہیں نہ حکومت پر صدر کی درخواست لازم ہے۔ نارکوٹکس ڈویژن کی سیکرٹری کی حیثیت سے کام کرنے والی 22 گریڈ کی افسر حمیرا احمد نے صدر پاکستان کی پرنسپل سیکرٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دینے سے انکار کر دیا ہے۔صدر عارف علوی نے پیر کو وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری سید توقیر حسین شاہ سے کہا تھا کہ ان ( صدرپاکستان ) کے پرنسپل سیکرٹری وقار احمد کو ہٹایا جائے ۔اس اقدام کے پس منظر میں وہ تنازع تھا جو دو سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کے حوالے سے صدرپاکستان عارف علوی نے شروع کیا تھا۔

دریں اثنا ذرائع نے کہا ہے کہ قومی اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اجازت کے بغیر کوئی پوسٹنگ نہیں ہوسکتی۔ تین دن قبل بڑے پیمانے پر ہونے والی تبدیلیوں جن میں صوبائی چیف سیکرٹری اور وفاقی سیکرٹریوں کی بڑی تعداد تبدیل کر دی گئی اور انہیں کہا گیا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کریں ۔مسز حمیرا احمد جنہیں پہلے صدرکی پرنسپل سیکرٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کیلیے کہا گیا تھا انہوں نے یہ اسائنمنٹ اپنی درخواست پرچھوڑ دی اور انہیں وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی لگایا گیا ہے جب کہ بعدازاں انہیں سیکرٹری نارکوٹکس ڈویژن لگا دیا گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *