نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ جڑانوالہ سانحے کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لئے فیصل آباد پہنچے اور متاثرین میں چیک تقسیم کئے۔نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ خصوصی طیارے پر ایئرپورٹ پر پہنچے، نگران وفاقی وزیر داخلہ اور وزیراطلاعات بھی ان کے ہمراہ تھے، جہاں سے وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے جڑانوالہ پہنچے، ہیلی پیڈ پر نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اور گورنر بلیغ الرحمان نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
نگراں وزیراعظم کو سانحہ جڑانوالہ میں نقصانات پر بریفنگ دی گئی، جس کے بعد وہ سانحہ کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقدہ تقریب میں پہنچے اور متاثرین میں امدادی رقوم کے چیک بھی تقسیم کئے۔ مزید پڑھیں: سانحہ جڑانوالہ کیس: 116 ملزمان 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ جڑانوالہ واقعے پر بہت دکھ ہوا، یہ واقعہ ایک عمومی بیماری کی نشاندہی کررہا ہے، حکومت کو حلف لیے دو دن ہوئے تھے ور یہ واقعہ ہوا۔ انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ میں کوئی فتوی دینا نہیں دینا چا رہا، یہ انسانی رویہ ہیجوشیطان کی طرح روپ دھارتاہے، انتہا پسندی کا کسی مذہب، زبان یا فرقے سے تعلق نہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ عدل وانصاف سے ہی قائم رہ سکتا ہے، ہر شہری کا تحفظ یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے، ملٹری لیڈر شپ نے یقین دلایا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق پرسمجھوتانہیں ہوگا۔