LOADING

Type to search

ہری پور(بگ ڈیجٹ) آج کے دن امام حسین علیہ السلام کا پانی ختم ہو گیا تھا

Share this to the Social Media

آج کے دن امام حسین علیہ السلام کا پانی ختم ہو گیا تھا پانی بند تو اسی دن سے ہو گیا تھا جب دریا کے کنارے سے امام حسین علیہ السلام کے خیمے ہٹا دیے گئے تھے مگر جنہوں نے پانی بند کیا تھا ان کا نام لینے والا کوئی نہیں ہے جن کا پانی بند ہوا تھا ان کے نام کی سبیلیں دنیا کے کونے کونے میں لگی ہوئی ہیں آج 6 محرم الحرام کو ہریپور عید گاہ روڈ سے سید محمد علی شاہ کے گھر مجلس عزاء منعقد ہوئی بعد از مجلس عزاء علم حضرت غازی عباس علمدار علیہ السلام برآمد ہوا جلوس عید گاہ روڈ سے ہوتا ہوا ریلوے اسٹیشن پر پہنچا ادھر نیاز امام حسین علیہ السلام جوگیوں والوں نے تقسیم کی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا سنٹرل جیل سید فدا حسین شاہ کے پسران کے گھروں تک گیا اور ادھر ماتم داری ہوئی علاقے کی ماتمی حلقوں نے ماتم داری کی. سنٹرل جیل سے جلوس اپنے راستے کی طرف رواں دواں ہوتا ہوا مرکزی جلوس ذوالجناح ٹی آئ پی زیر اہتمام سید عابد حسین شاہ ، سید طاہر شاہ و پسران کے برآمد ہوا 6 محرم کے مرکزی جلوس میں ضلع بھر کی ماتمی حلقوں نے شرکت کی اور ماتم داری کی اسی دوران زنجیر زنی کی گئی اور چوک میں ڈاکٹر حسنین رضا ترابی نے خطاب کیا اس کے بعد جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حیدریہ کمپلیکس میں اختتام پذیر ہوا. جلوس میں صوبائی صدر عزاداری ونگ خیبرپختونخواہ نیر عباس جعفری اور حر عباس جعفری بھی موجود رہے ہیں اس کے علاوہ ایس پی آصف گوھر . ڈی ایس پی سجاد خان. ایس ایچ او سٹی کیڈٹ چن زیب. انچارج چوکی ٹی آئ پی اعجاز خان. ریسکیو 1122. ٹی ایم اے کے اہلکار اور سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی موجود رہے. 6 محرم کو ہی خان پور کے گاؤں چٹی شریف میں مجلس عزاء منعقد ہوئی اور مجلس کے بعد جلوس علم حضرت غازی عباس علمدار علیہ السلام برآمد ہوا اس موقع پر ایس ایچ او خانپور صدیق شاہ بمہ اپنی پولیس نفری کے موجود تھے اس کے علاوہ سرائے نعمت خان میں سید امجد شاہ کے گھر مجلس عزاء منعقد ہوئی اور بعد میں ماتم داری ہوئی مرکزی ماتمی دستہ باوا ستار شاہ نے ماتم داری کی اس کے بعد نڑتوپہ گاؤں میں سید نزیر حسین کاظمی و پسران کے زیر اہتمام مہندی شہزادہ حضرت امیر قاسم علیہ السلام برآمد ہوئی جس میں مرکزی ماتمی دستہ اور ماتمی دستہ باوا ستار شاہ نے شرکت کی اور ماتم داری کی.۔۔۔۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *