LOADING

Type to search

ملتان(بگ ڈیجٹ) : محسن نقوی کی زیر صدارت ملتان میں اجلاس، محرم الحرام سیکورٹی انتظامات، اربن فلڈنگ اور سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ

Share this to the Social Media

دریائی گزرگاہوں میں آ بادیوں کا بروقت انخلاء یقینی بنانے اور تجاوزات کو فوری طور پر ہٹا نے کا حکم
لاہور24جولائی:نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت آج جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا -اجلاس میں محرم الحرام سیکورٹی انتظامات، بارشوں سے اربن فلڈنگ اور سیلاب کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور جنوبی پنجاب سمیت صوبہ بھر میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا گیا- وزیر اعلی محسن نقوی نے رودکوہی اور دریائے سندھ سے گزرنے والے سیلابی ریلے کی مانیٹرنگ کا حکم دیااوردریاؤں کی گزرگاہوں میں آ بادیوں کا بروقت انخلاء یقینی بنانے اور تجاوزات کو فوری طور پر ہٹا نے کی ہدایت کی- محسن نقوی نے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات کو ہدایت کی کہ فورٹ منرو میں ٹریفک بحال کرنے کے لئے این ایچ اے کے ساتھ مل کر فوری اقدامات کئے جائیں -محسن نقوی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران چینی شہریوں کی غیر ضروری نقل و حرکت کو محدود کیا جائے-انہوں نے کہا کہ راجن پور میں رودکوہیوں کے مستقل سدباب کیلئے کچھی کینال کے ایشوپر وفاق سے بات کریں گے – وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ انتظامیہ اور متعلقہ ادارے سیلابی صورتحال کے پیش نظرپیشگی تیاریاں مکمل رکھیں -دریائے سندھ میں طغیانی کی صورت میں متعلقہ محکمے مختصر نوٹس پر آبادیوں اور لائیو سٹاک کے انخلاء کو یقینی بنائیں -اجلاس میں وزیر اعلی محسن نقوی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ دریائے سندھ میں پانی کی صورتحال نارمل اور لو فلڈہے، پانی کے بہاؤ کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے-ملتان میں اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لئے انتظامات مکمل کئے جا چکے ہیں – بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ محرم الحرام کے دوران سیکورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے – انتظامیہ، پولیس اور دیگرسیکورٹی ادارے محرم کے جلوسوں اور مجالس کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں -چیف سیکرٹری،آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹریز آبپاشی، زراعت، تعمیرات و مواصلات، لوکل گورنمنٹ، ہاؤسنگ، توانائی، صحت، خزانہ، اطلاعات، لائیوسٹاک، سکول ایجوکیشن، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ڈی جی پی ڈی ایم اے، ڈی جی ریسکیو 1122، ڈی جی پی آر، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور،ڈیرہ غازی خان کے کمشنرز اور آرپی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے-

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *