ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر جہلم پولیس کے محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات، تفصیلات کے مطابق جہلم پولیس کے محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں جس میں 1500سے زائد افسران و اہلکار سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، جبکہ ٹریفک کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پولیس کے 110 سے زائد افسران و اہلکار فرائض سرانجام دیں گے، محرم الحرام کے دوران ضلعی پولیس،لیڈیز پولیس، ایلیٹ فورس اور ٹریفک پولیس کے افسران واہلکاروں کے ساتھ 280 سے زائد رضاکار بھی فرائض سرانجام دیں گے، محرم الحرام کے دوران مجموعی طور پر 159 جلوسوں اور 784مجالس کو سیکورٹی فراہم کی جارہی ہے، 11 حساس نوعیت کے جلوسوں کے لیے خصوصی نفری بھی تعینات کی گئی ہے، ڈی پی او جہلم خود جلوسوں کے روٹس کا جائزہ لے کر سیکورٹی انتظامات یقینی بنانے کے لئے احکامات جاری کر رہے ہیں، ڈی پی او جہلم نے محرم الحرام سے قبل ممبران امن کمیٹی اور جید علماء کرام سے ملاقاتیں بھی کیں گئی،محرم الحرام کے دوران اسلحے کی نمائش اور لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی کو یقینی بنایا جائے گا، کنٹرول روم کے ذریعے 24/7مانیٹرنگ کی جائے گی،جلوس /مجالس میں کسی شخص کو بغیر چیکنگ داخلے کی اجازت نہ ہو گی،جلوس کی سیکورٹی کے لیے راستے میں بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے جائیں گے،جلوس کے راستے میں گلیوں،سٹرکوں اوردیگر راستوں کو سیل کیاجائے گا،سوشل میڈیا پر بھی خصوصی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، مذہبی و فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی پوسٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، محرم الحرام کے دوران شہریوں کی حفاظت کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جہلم پولیس محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کے لیے تمام تر انتظامات کو یقینی بنا رہی ہے۔