اسلام آباد
کیپیٹل پولیس
اسلام آباد کیپیٹل پولیس ڈولفن ایمرجنسی ریسپانس یونٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے ڈولفن کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
ڈولفن کا پہلا دستہ باقاعدہ اپنے فرائض پر مامور کردیا گیا۔
ڈولفن کے قلیل وقت میں قیام پر آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں، پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
آپ کا فرض شہریوں کی حفاظت ہے جو ایک عبادت ہے۔ وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ خان
اسلام آباد کے سٹریٹ کرائم کنٹرول کرنے میں یہ ایک اہم اقدام ہو گا
ڈولفن سب سے پہلے لاہور میں متعارف کروائی گئی۔
اسلام آباد میں سٹریٹ کرائم بڑھ رہا ہے اس کے پیش نظر وزیراعظم پاکستان نے فنڈ مہیا کیے جس سے فورس متعارف کروائی گئی۔
یہ فورس سٹریٹ کرائم پر قابو پائیں گے اور مجرموں کا قلع قمع کریں گے۔
اپنے فرائض انجام دینا صرف ڈیوٹی نہیں ایک قربانی بھی ہے۔
امید کرتا ہوں کہ آپ خدمات سر انجام دیتے ہوئے شہریوں کےجان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔
فورس میں 900 پولیس اہلکار شامل ہوں گے۔
فورس کے قیام کا مقصد سٹریٹ کرائم پر قابو پانا اور مذہبی عبادت گاہوں اور جلسے جلوسوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔
ڈولفن فورس کے پہلے دستے کے لئے 40 گاڑیاں اور 200 موٹر سائیکل میسر ہوں گے۔رانا ثناءاللہ خان
Islamabad Police