LOADING

Type to search

اسلام آباد(بگ ڈیجٹ)سی ڈی اے کی تاریخ میں پہلی بار ، پراپرٹی ٹرانسفر کے لیے خود کار نظام متعارف کروایا جا رہا ہے،، بائیو میڑک کروائیں گھر بیٹھے تفصیلات پائیں ۔۔۔ کیسے؟

Share this to the Social Media

 سی ڈی اے کی تاریخ میں پہلی بار ون ونڈو آپریشن کو مکمل خود کار سسٹم کے تابع کیا جا رہا ہے۔

،چئیرمین کے احکامات کی روشنی میں ممبر اسٹیٹ افنان عالم کی زیر نگرانی پراپرٹی ٹرانفسر کا خود کار نظام متعارف کروایا جا رہا ہے جس کے تحت ہر پراپرٹی کو ایک یونیق کوڈ الاٹ کیا جائے گا جس کے تحت پراپرٹی کو ٹریس کیا جا سکتا ہے

پراپرٹی خریدنے اور بیچنے والے کے بائیو میٹرک لیے جائیں گے جس کے بعد کیس خود کار نظام کے تحت پراسس میں آجائے گا جبکہ ایڈمیٹنگ ، مینجمنٹ سے تصدیق کے بعد ایک کلک پر نیا ٹرانسفر لیٹر ایشو ہو سکے گا۔

یاد رہے بائیو میٹرک کا نظام نادرا کے ساتھ منسلک ہوگیا جس کے تحت پراپرٹی خریدنے اور بیچنے والے کی تفصیلات جمع ہوسکیں گی ،، یاد رہے خود کار نظام کی اصل وجہ بوگس اور غلط فائلز پر الاٹ ہوئے یا کیے گئے پلاٹس کو روکنا ہے ،، ممبر اسٹیٹ کی سربراہی میں 18 جولائی سے یہ نظام باضابط نافذ العمل ہوگا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *