LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ)آئی ایم ایف کے مطالبے پر بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کا فیصلہ

Share this to the Social Media

حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر بجلی کی بنیادی قیمت میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ کرلیا، نیپرا کی جانب سے اس اضافے کا آج فیصلہ جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ ایک ساتھ ہوگا یا مرحلہ وار اس کا فیصلہ کابینہ کرے گی، بنیادی ٹیرف میں اضافہ یک مشت کیا جائے یا مرحلہ وار؟ اس حوالے سے فیصلے پر مشاورت جاری ہے۔
اوسطاً ٹیرف کی فی یونٹ قیمت 24 روپے 82 پیسے سے بڑھ کر 30 روپے تک ہو جائے گی، ٹیکس اور سلیبس کے ساتھ اوسطاً فی یونٹ قیمت 50 روپے تک پہنچ جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے فیصلہ نوٹی فکیشن کی صورت میں ہوگا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *