LOADING

Type to search

اسلام آباد : پی ٹی آئی پر پابندی کی درخواست پر اعتراضات کیخلاف عون چودھری کی چیمبر اپیل دائر

Share this to the Social Media

سپریم کورٹ آف پاکستان میں تحریکِ انصاف پر پابندی لگانے کی درخواست پر رجسٹرار کے اعتراضات کے خلاف درخواست گزار عون چودھری نے چیمبر اپیل دائر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق عون چودھری نے اپنی درخواست میں اپیل کی ہے کہ رجسٹرار آفس کا 10 جولائی کو درخواست واپس کرنے کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔
انہوں نے استدعا کی ہے کہ درخواست کو نمبر الاٹ کر کے سماعت کے لیے مقرر کیا جائے، رجسٹرار کی جانب سے درخواست پر لگائے گئے اعترضات غیر ضروری ہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے عون چودھری کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی تھی۔
عون چودھری نے سپریم کورٹ سے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی استدعا کی تھی۔
عون چودھری کی اس درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس کیس میں سپریم کورٹ اصول طے کر چکی کہ پبلک آفس ہولڈر جوابدہ ہے۔
درخواست گزار عون چودھری نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ تحریکِ انصاف پر پابندی کی درخواست قابلِ سماعت ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات کے تناظر میں نفرت انگیز تقاریر کیں۔
عون چودھری کا اپنی درخواست میں مؤقف تھا کہ سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کے خلاف کیس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیرِ دفاع کو نوٹس جاری کیا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *