انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں آج بھی ڈالرکی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔
آج کاروبار کے آغاز میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ 7 پیسے کم ہوکر 277 روپے 50 پیسے ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے سستا ہوکر 280 روپےکا ہوگیا ہے۔
انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے57 پیسے پر بند ہوا تھا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ کم ہوکر 282 روپے تھا۔
خیال رہےکہ سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر جمع کروا دیے ہیں جب کہ آئی ایم ایف سے بھی پاکستان کو قسط کی رقم جلد ملنے کی امید ہے جس کے بعد تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے