LOADING

Type to search

سمبڑیال : عوام علاقہ رسول پورہ سمبڑیال کی پرائم منسٹر پورٹل پربجلی تاروں کوہٹائے جانے کی شکایت ایس ڈی او گیپکو سمبڑیال کا نوٹس,اہلیاں محلہ رسول پورہ کا اظہارتشکر.

Share this to the Social Media


برسات کے موسم میں زمین پر پڑی واپڈا کی بجلی کی حطرناک تاروں کوہٹائے جانے کی شکایت پرائم منسٹر پورٹل پر عوام علاقہ گلی نمبر 4 بالمقابل رہائش گاہ حاجی رضوان حمید باجوہ نزد پرانی ڈسپنری کی جانب سےکی گئی,جس بر زمین پر پڑی واپڈا کی بجلی کی حطرناک تاروں کوعارضی طور پراوپر کرکے بلند کردیا گیا ہے تاہم اہلیاں محلہ رسول پورہ پول لگا کر اس کے مستقل حل کا مطالبہ کررہے ہیں۔ کیونکہ برسات کے موسم میں بجلی کی حطرناک تاریں حادئہ کا موجب بن سکتی ہیں.یاد رہے کہ
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے تمام سرکاری کو خبردار کیا ہے کہ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش پنجاب کے شہروں سمبڑیال،سیالکوٹ,لاہوراور نارووال میں ہوگی، موسلادھار سے درمیانے درجے کی بارش کے لیے الرٹ کر دیا گیا ہے، جن شہروں اور میونسپل علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، وہاں سیلاب کے الرٹ جاری کیے گئے ہیں۔وفاقی وزیر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مربوط تیاری اور فعال ردعمل سے جانیں بچائی جا سکتی ہیں

اور تمام رسپانس ٹیموں کو چوکس رہنے کی تاکید کی۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ اگلے 48 گھنٹوں کے دوران سیالکوٹ میں شدید طوفانی اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔عوام علاقہ رسول پورہ سمبڑیال نے ایس ڈی او گیپکو سمبڑیال رانا جمیل, شمش شاہ اور ٹیم کا نوٹس لینے پرشکریہ ادا کیا ہے اور مطالبہ کیا اس اہم مسلئے کا مستقل حل نکالاجائےتاکہ عوام علاقہ ممکنہ حادثے سے محفوظ  رہ سکیں,

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *