LOADING

Type to search

طورخم : ایف آئی اے کی کارروائی، پی ٹی آئی رہنما افغانستان فرار ہوتے ہوئے گرفتار

Share this to the Social Media

طورخم سرحدی گزرگاہ پر ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنماء عبدالباسط چودرھری کو افغانستان فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق تحریک انصاف راولپنڈی کے رہنماء چوہدری عبدالباسط کو طورخم سرحدی گزگرگاہ کے راستے افغانستان فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم عبدالباسط راولپنڈی سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے چودھری امجد محمود کا بیٹا ہے جس کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل تھا۔
ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم نے یورپ کےلئے سفری دستاویزات بنائے تھے جس کے ذریعے اس نے افغانستان سے یورپ منتقل ہونا تھا۔
ایف آئی اے نے ملزم عبدالباسط چودھری کو ضروری کارروائی کے بعد راولپنڈی پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *