LOADING

Type to search

اسلام آباد: عون چوہدری نے پی ٹی آئی پرپابندی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی

Share this to the Social Media

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر اور استحکام پاکستان پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عون چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پرپابندی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
عمران خان کے سابق پرسنل سیکرٹری عون چوہدری نے پی ٹی آئی پر پابندی کے لیے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائرکردی ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے ذاتی حیثیت میں پٹیشن دائر کی ہے۔
پٹیشن میں ریاست اور ملکی اداروں کے خلاف سرگرمیوں پر پی ٹی آئی پرپابندی کی استدعا کی گئی ہے۔
عون چودھری نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کرنےکا فیصلہ کر لیا ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *