الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کےلیے ڈارفٹ پولنگ اسکیم تیار کرلی۔ انتخابات کیلئے ملک بھر ایک لاکھ پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے۔
اسکیم تیار کے مطابق پولنگ اسٹیشنز پر چھ سے سات لاکھ سکیورٹی اہلکارز تعینات کئے جائیں گے، عام انتخابات میں 10سے 11لاکھ انتخابی عملہ بھی ڈیوٹی دے گا۔
حکام کے مطابق ملک بھر میں ضلع کی سطح پر مانیٹرنگ افسران تعینات کئے جائیں گے، عام انتخابات میں رزلٹ مینجمنٹ نظام استعمال کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2023 میں انتخابی نشانات الاٹ کرنے کے لیے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے اس ضمن میں جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں مختص شدہ انتخابی نشان کے لیے درخواستیں جمع کروائیں، درخواستیں پارٹی سربراہ کے دستخط کے ساتھ 19 جولائی تک دی جا سکتی ہیں۔