LOADING

Type to search

اسلام آباد : چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی/ چیف کمشنر آئی سی ٹی نور الامین مینگل اور کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت ڈینگی سے بچاؤ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے سی ڈی اے سیکریٹریٹ اسلام آباد میں بدھ کے روز ایک اجلاس منعقد

Share this to the Social Media

اسلام آباد: (مورخہ 05 جولائی، 2023): چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی/ چیف کمشنر آئی سی ٹی نور الامین مینگل اور کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت ڈینگی سے بچاؤ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے سی ڈی اے سیکریٹریٹ اسلام آباد میں بدھ کے روز ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر انوائرمنٹ (ماحولیات)، ممبر فنانس، ڈی سی آئی سی ٹی، ڈی سی راولپنڈی، ڈی جی ہیلتھ سروسز، ڈی ڈی جی سوک مینجمنٹ سمیت ڈی ایچ او اور آئی سی ٹی کے متعلقہ عملے نے شرکت کی.

چیئرمین سی ڈی اے/ چیف کمشنر آئی سی ٹی نے متعلقہ فارمیشنز کے سربراہوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ ممکنہ ڈینگی کی افزائش کے مقامات کی مسلسل نگرانی اور دیگر محکموں کے ساتھ مسلسل رابطہ کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز، MCI کو مزید ہدایت کی کہ وہ موجودہ ورک فورس کو مزید تقویت دینے کے لئے روزانہ کی تنخواہ پر تین ماہ کی مدت کے لئے اضافی 200 پرسنل/ ورک فورس کی خدمات بھی حاصل کریں.

چیئرمین سی ڈی اے/ چیف کمشنر آئی سی ٹی نے ڈپٹی کمشنر آئی سی ٹی کو ہدایت کی کہ وہ ڈینگی سے متعلق کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے موجودہ اور نئے بھرتی کئے گئے عملے کی تربیت کے لئے ایک ٹیم کو شامل کریں۔

چیئرمین سی ڈی اے/ چیف کمشنر آئی سی ٹی نے انوائرنمنٹ ونگ کو ہدایت کی کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لئے پورے شہر میں درختوں کی کانٹ چھانٹ بھی کی جائے تاکہ آنے والے دنوں میں اس سرگرمی کو مزید تقویت دی جاسکے.

چیئرمین سی ڈی اے/ چیف کمشنر آئی سی ٹی نے ڈی ڈی جی (سی ایم) کو ہدایت کی کہ وہ افرادی قوت کے لئے 150 ریفلیکٹڈ جیکٹس بھی فراہم کریں تاکہ وہ اپنی ڈیوٹی کے اوقات میں فیلڈ میں نمایاں رہیں.

چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی/ چیف کمشنر اسلام آباد نور الامین مینگل نے ہدایت جاری کرتے ہوئے مزید کہا کہ محکمہ اوقاف کے ساتھ ملکر تمام مساجد کے واش رومز اور وضو خانوں کا بھی وزٹ کیا جائے تاکہ ڈینگی کو اس کے لاروے پر ختم کیا جاسکے.

اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر آئی سی ٹی نے چیئرمین سی ڈی اے اور شرکاء کو سی ڈی اے کی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی. انہوں نے کہا کہ آئی سی ٹی اور ایم سی آئی کے عملے کی ڈینگی سے متعلق کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ڈینگی سے بچاؤ انتظامی اور سماجی ذمہ داری ہے۔ سی ڈی اے، ایم سی آئی، آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن اور راولپنڈی ایڈمنسٹریشن کی تمام متعلقہ فارمیشنز ڈینگی سے بچاؤ کی سرگرمیوں کو مزید تیز کریں گی تاکہ ڈینگی لاروا پر چوکسی اور مناسب جانچ کی جاسکے. بالخصوص آئی جے پی روڈ، اسلام آباد ایکسپریس وے کے ساتھ ساتھ روات، بہارہ کہو، جھنگی سیداں، کورال اور سوہان پر زیادہ خطرہ والے علاقوں پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ یکم جنوری سے لیکر 4 جولائی تک کے اعدادوشمار کے مطابق اب تک اسلام آباد میں 5، راولپنڈی میں 13 اور لاہور میں 74 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے.

کمشنر راولپنڈی نے اس بات کا اظہار کیا کہ راولپنڈی انتظامیہ سی ڈی اے اور آئی سی ٹی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون اور ہم آہنگی کرے گی اور انہوں نے راولپنڈی انتظامیہ کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ فارمیشنز کے ساتھ مسلسل رابطے کو یقینی بنائیں اور ڈینگی لاروا سے بچاؤ کی سرگرمیوں کے لئے مربوط کوششیں بھی کریں.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *