LOADING

Type to search

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) اورنگ زیب تنولی سکریٹری جنرل آل پاکستان ریلویز پنشنرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ضعیف العمر پنشنرز اور بیواؤں کی اکثریت مختلف اقسام کی جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہیں

Share this to the Social Media

(ملک عمران اعوان)

اورنگ زیب تنولی سکریٹری جنرل آل پاکستان ریلویز پنشنرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ضعیف العمر پنشنرز اور بیواؤں کی اکثریت مختلف اقسام کی جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہیں اور پنشنن ہی انکا واحد سہارا ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب ، وزیر مملکت علی پرویز ملک براۓ خزانہ اور سکریٹری خزانہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہر ماہ کی 25 تاریخ تک فنڈز ریلیز کر دیے جائیں، تاکہ باقی دفتری معاملات مکمل ہونے کے بعد یکم تاریخ تک پنشن پنشنرز کے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر ہو سکے۔

انھوں نے یہ بات آل پاکستان ریلویز پنشنرز ایسوسی ایشن کی مرکزی کابینہ کا ایک ہنگامی اجلاس میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انھوں نے بتایا کہ چیئر مین محمد اسلم عادل بٹ کے زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ مرکزی کابینہ کے تمام ارکان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔سکریٹری جنرل اورنگ زیب تنولی نے کہا کہ ہر ماہ ریلوے کےپنشنرز کی پنشن کے فنڈز وزارت خزانہ سے یکم تاریخ کے بعد ریلیز ہوتے ہیں جس کی وجہ سے پنشن 10 تاریخ تک تاخیر سے ملتی ہے۔آل پاکستان ریلویز پنشنرز ایسوسی ایشن کی مرکزی کابینہ نے وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب ، وزیر مملکت علی پرویز ملک براۓ خزانہ اور سکریٹری خزانہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ ہر ماہ 25 تاریخ تک فنڈز ریلیز کر دیے جائیں، تاکہ باقی معاملات مکمل ھونے کے بعد یکم تاریخ تک پنشن پنشنرز کے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر ہو سکے ، ریلوے کے پنشنرز بھی دوسرے وفاقی اداروں کے پنشنرز کی طرح یکم تاریخ کو پنشن وصول کرکے ضروریات زندگی اور بلخصوص جان بچانے والی ادویات خرید سکیں، کیوں کہ ضعیف العمر پنشنرز اور بیواؤں کی اکثریت مختلف اقسام کی جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہیں، اور پنشنن ہی انکا واحد سہارا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *