آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان تربیتی فوجی شقوں پاک چین مشترکہ مشق واریر کی افتتاحی تقریب نیشنل کاونٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں منعقد ہوئی ہیں۔ترجمان پاک فوج کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تین ہفتے طویل مشقیں، سالانہ منعقد کی جانے والی دو طرفہ مشقوں کے سلسلے کی آٹھویں مشق ہے۔
فوجی ترجمان کے مطابق مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنا اور تاریخی فوجی تعلقات اور آہنی بھائیوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید تقویت دینا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز نے مشترکہ تربیتی فوجی مشقوں میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی