LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) پاکستان کی مالی اعانت، روزگار کے مواقع پیدا کرنا ترجیح ہے: امریکی سفیر

Share this to the Social Media

اسلام آباد: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ 2005ء سے لیکر اب تک امریکہ نے پاکستان میں انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کیلئے 7 دہائیوں پر محیط پاک امریکا شراکت داری کے حوالے سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کا فائدہ پاکستانی عوام کو پہنچانا ہے۔

ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ امریکی تعاون سے حفظانِ صحت کی سہولتوں تک رسائی میں بھی اضافہ ہوا، قرضوں کے بجائے مالی اعانت، روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر ہماری توجہ ہوتی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *