LOADING

Type to search

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) جوائنٹ ایکشن کمیٹی آف پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشنز نے تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے چوہدری ناصر محمود کی قیادت میں ممبر قومی اسمبلی ملک ابرار احمد سے ملاقات کی

Share this to the Social Media

جوائنٹ ایکشن کمیٹی آف پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشنز نے تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے چوہدری ناصر محمود کی قیادت میں ممبر قومی اسمبلی ملک ابرار احمد سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن ، ایپسما، آئی ایف سی ، پرائیویٹ سکولز اینڈ مینجمنٹ ایسوسی ایشن ، پرائیویٹ ایجوکیشنل سوسائٹی ، راولپنڈی ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز کے نمائندوں نے شرکت کی اور حکومت پنجاب کی طرف سے راولپنڈی ڈویژن کے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کو سموگ کے باعث مزید ایک ہفتہ تک بند کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور ملک ابرار احمد کو اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ ملک ابرار احمد نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ نجی تعلیمی اداروں کے مسائل کے حل کےلیے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ اس بابت ممبران صوبائی اسمبلی پنجاب کو بھی کہوں گا کہ پنجاب اسمبلی کے فلور پر اس مسلہ کو اٹھائیں کہ سموگ وغیرہ کے تدارک کے لیے پالیسی بناتے وقت راولپنڈی ڈویژن کے مخصوص حالات کو مدنظر رکھا جائے ۔ انھوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ بچوں کی تعلیم کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے اور کرتا رہوں گا۔ ملک اظہر سیکرٹری جنرل جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ملک ابرار احمد کا شکریہ ادا کیا اور ان کے علم دوست رویے کی تعریف کی ۔ صدر ایپسما شمالی پنجاب ابرار احمد خان نے تعلیمی اداروں کی بندش کو بلاجواز قرار دیا ۔ انکا کہنا تھا کہ راولپنڈی ڈویژن میں سموگ کی صورت حال تسلی بخش ہے اور موسم بھی ٹھیک ہے۔ ائیر کوالٹی انڈیکس بھی بہتر ہے تعلیمی اداروں کی بندش سے بچوں کی تعلیم بری طرح متاثر ہوگی ۔ ملک ابرار احمد نے مکمل تعاون کی یقین دہائی کروائی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *