LOADING

Type to search

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) روح فورم کے زیر اہتمام “حکمت اقبال کی روشنی میں اسوہء حسنہ کی اقدار کی عملی سفارت کاری” کے عنوان سے ایک مذاکراتی نشت کا اہتمام کیا گیا۔

Share this to the Social Media

روح فورم کے زیر اہتمام “حکمت اقبال کی روشنی میں اسوہء حسنہ کی اقدار کی عملی سفارت کاری” کے عنوان سے ایک مذاکراتی نشت کا اہتمام کیا گیا۔ مذاکرے میں دانشور شخصیات ، ماہرین تعلیم اور معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے متفقہ طور پر علم نافع اور جدید علوم کے ذریعے نسل نو کو دونوں جہانوں میں کامیاب بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ معروف تجزیہ نگار لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ )نعیم خالد لودھی نے ملک و قوم کو درپیش بحران میں تعلیمی اداروں کے ذریعے قیادت ساذی کے امکانات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان افرادی قوت اور وسائل سے مالا مال ملک ہے۔ حکیم الاُمت نے تعمیر ملت کے لیے مکمل نقشہ عمل پیش کیا ہے۔ روح فورم اور آبروئے ملت جیسے اداروں کو باہم مربوط کر کے فلاح معاشرہ کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے۔آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد خان نے حکمت اقبال کی ترویج کے سلسلے میں روح فورم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مروجہ تعلیمی اداروں میں حکمت اقبال کے ذریعے قرآن و سنت کے ذوقی طریقہ تعلیم کو رائج کرکے اسوہء حسنہ کی عملی سفارت کاری کی جا سکتی ہے۔بریگیڈیئر منیر احمد نے اسکولوں کی بنیادی تعلیم میں اسوہء حسنہ کی اقدار اور فروغ حکمت اقبال کے لیے روح فورم اور ایمبلم سکول کی کاوشوں کو سراہا۔ نعیم قریشی، ماہر نفسیات محترمہ عائشہ، حامد بٹ اور فارسی اور عربی کے استاد مجاہد کاظمی نے احیائے اقدار اسوہء حسنہ اور فکر اقبال کے حوالے سے روح فورم اور ایمبلم سکول کے مشن کا حصہ بننے کے جذبے کا اظہار کیا ۔
کپس( KIPS) ایجوکیشن سسٹم کے ڈائریکٹر ذیشان احمد نے تعلیمی اداروں کو مشترکہ فورم کے ذریعے یکساں نظام تعلیم، یکساں نصاب تعلیم اور یکساں ٹیچرز ٹریننگ کی ضرورت پر زور دیا۔
معروف سیرت نگار ڈاکٹر وہاج صاحب نے نسل نو کو عشق و اتباع رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سرشار کرکے سفیر اسوہ حسنہ بنانے کی اہمیت پر زور دیا ۔ تقریب کے میزبان ڈائریکٹر روح فورم کرنل مرتضیٰ علی شاہ (ریٹائرڈ) نے کہا کہ روح فورم اور ایمبلم سکول جدید علوم کے ساتھ ساتھ، علم نافع یعنی قرآن و سنت اور حکمت اقبال کے ذریعے طلبہ کو شعور حیات اور مقصد حیات سے ہم کنار کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے اسوہء حسنہ کی روشنی میں اداروں کے باہمی اشتراک اور مربوط جدوجہد کی ضرورت پر زور دیا۔ اس اشتراک عمل کے ذریعے انفاق بینک، ٹیچرز ٹریننگ سسٹم اور روح ٹی وی چینل کے قیام کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔ ایمبلم اسکول سسٹم کے اساتذہ، طلباء اور طالبات نے اجتماعی تلاوت کے بعد کلام اقبال،تقاریر اور ٹیبلوز کے ذریعے حضرت اقبال کی مختلف نظموں کو دلکش انداز میں پیش کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *