پشاور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے رہنماں کا اہم اجلاس پشاور میں طلب کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس آج نماز جمعہ کے بعد طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور دیگر رہنما شرکت کریں گے، اجلاس کی صدارت پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کریں گے، جبکہ وزیراعلی خیبرپختونخوا سمیت دیگر رہنما بھی اجلاس میں موجود ہوں گی۔
پی ٹی آئی پنجاب کے صدر حماد اظہر کو خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اجلاس وزیر اعلی ہاس خیبر پختونخوا میں منعقد ہو گا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شیخ وقاص اکرم نے تصدیق کی ہے کہ پی ٹی آئی پنجاب کا اجلاس آج ضرور ہو گا، پنجاب میں اجلاس کرنے میں مشکلات تھیں اس لیے اجلاس پشاور میں طلب کیا گیا۔