LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ مجھے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی سے پوری امید ہے کہ ان کی قیادت میں لوگوں کو انصاف ملے گا اور وہ آزاد ہوں گے۔

Share this to the Social Media

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے یہ بات ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ان کا کہنا تھا کہ میں سینئیر وکیل سردار عبد الرازق کا نہایت مشکور ہوں کہ جنھوں نے میرا کیس مفت لڑا۔آج جج یاسر محمود چوہدری نے ہمیں اس کیس سے بری کیا۔دہشت گردہ کی عدالت میں اب ہمارے 14 کیسز باقی بچے ہیں۔کل دوبارہ یہاں پیش ہونا ہے۔وہ کیس معمولی نوعیت کا ہے، جس میں، میں نے بلاول بھٹو زرداری کا محبت بھرا نام لے لیا تھا،اسی بنا پر یہ مقدمہ بنا۔انھوں نے کہا کہ وہ لوگ شرم کریں جو کہتے ہیں کہ لندن میں انھیں انڈے اور ٹماٹر مارے جاتے ہیں۔تو کیا آپ کو گلاب کے پھول مارے جائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آج سموگ کی وجہ سے تعلیمی ادارے،ریسٹورینٹس اور دکانیں بند اور سییل کی جارہی ہیں۔کیا سموگ کا علاج یہی ہے کہ شہروں کو بند کردیا جائے۔پہلے ہی غریب مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہی۔ائی ایم ایف اسلام آباد آیا ہوا ہے۔پہلے ہی آئی ایم ایف کی شرائط کی وجہ سے غریب عوام پر قہر ڈھایا جارہا ہے،اور اب پھر ایک تیاری ہو رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ جو باہر ان کے ساتھ ہوتا ہے یا قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ ہوا۔یہ لوگ بنا سیکیورٹی کے کہیں باہر نہیں نکل سکتے۔شیخ رشید احمد کا کہنا کہ مجھے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی سے پوری امید ہے کہ ان کی قیادت میں لوگوں کو انصاف ملے گا اور وہ آزاد ہوں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ جنھوں نے لندن میں مظاہرہ کیا ان کے رشتے داروں کو یہاں پر تنگ کیا جارہا ہے جو سراسر زیادتی ہے۔انشاء اللہ کل دوبارہ عدالت میں ملاقات ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا جنازے پڑھنے اور پڑھانے کے بجائے میری ایک ہی بات ہے ،جو میں پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ قبر ایک ہے اور مردے تین ہیں ۔اس قبر میں کونسے مردے نے جانا ہے۔اس کا فیصلہ 45 دن میں ہو جائے گا۔یہ لوگ جنیوا ،سوئزرلینڈ اور امریکہ میں عیاشیاں کررہے ہیں اور عوام یہاں ہینڈ ٹو ماؤتھ ہو چکی ہے۔ یہ شاپنگ کرنے کے لیے دو ،دو ہینڈ بیگز لے کر جاتے ہیں ،ایک سے ان کا گزارہ نہیں۔جو موجودہ حکومت کے ساتھ ہیں وہ نفرت کا نشان بن چکے ہیں۔اتنی نفرت میں نے اپنی تمام عمر میں کسی کے لیے نہیں دیکھی ،جتنی نفرت موجودہ حکمران حکومت کے خلاف پائی جاتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں علم کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت سے کیا اثرات مرتب ہوں گے،مجھے یہ پتا ہے کہ لوگ روز تاریخیں دے رہے ہیں،ابھی کام اتنا آسان نہیں ہے،ابھی وقت لگے گا،اور انشاء اللہ اللہ پاک مدد کریں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *