دلہے سمیت 26 باراتی ڈوب کر جانبحق,دلہن کو شدید زخمی حالت میں ریسکیو کر لیا گیاجبکہ کوسٹر حادثے میں جاں بحق خواتین سمیت مزید 14 افراد کی میتیں دریا ئے سندھ سے نکالی گئی اور 12 افراد ہنوز لاپتہ ہیں جن کے بارے میں خدشہ ہے کہ ان کے زندہ بچنے کا کوئی امکان نہیں۔باراتیوں کی کوسٹر بس دریا میں گر جانے کے حادثہ میں چکوال سے دلہن لینے کے لئے جانے والے دلہا عامر عباس، ان کی والدہ اور بھائی جاں بحق ہوئے ہیں، جبکہ دیگر 22 باراتی بھی موت کے منہ میں چلے گئے۔ کوسٹر میں 27 مسافر سوار تھے ۔کوسٹر بس استور سے دلہن، دولہا اور باراتیوں کو لیکر چکوال جا رہی تھی۔ مرنے والوں میں کم از کم پانچ خواتین اور کئی بچے بھی شامل ہیں۔ریسکیو اہلکاروں کو 14 لاشیں دریا سے تلاش کرنے کے لئے کئی گھنٹے کوشش کرنا پڑی، باقی لاشوں کی تلاش کا کا کام بدھ کے روز دوبارہ شروع کیا جائے گا۔