LOADING

Type to search

کراچی (بگ ڈیجٹ) ( رپورٹ : پیر بخش نوناری)کراچی چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے کورنگی کے تمام ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کی میٹنگ طلب کی

Share this to the Social Media

کراچی ( رپورٹ : پیر بخش نوناری)کراچی چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے کورنگی کے تمام ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کی میٹنگ طلب کی چئیر مین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ نے کہا ہے کہ ادارے کے ریونیو میں اضافے کیلئے ٹیکس کے نظام میں جدّت اور مستقبل میں مزید بہتری کیلئے اصلاحات اور زیادہ سے زیادہ یونٹس کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے عملی اور موثر اقدامات کئے جائیں تا کہ وسائل میں اضافے سے ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی لائی جاسکے اور اس کے براہ راست ثمرات عوام تک پہنچیں اس موقع پر ڈائریکٹر ٹیکسشین غلام فرید ، ڈائریکٹر آئ ٹی شجاعت حسین، ڈائریکٹر ایڈمن آصف احمد، ڈائریکٹر ٹریڈ لائسنس محمد کاشف، ڈائریکٹر پارکس معین جت، ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ امروتی ، ڈائریکٹر لوکل ٹیکس اینڈ ریکوری سید سردار علی، ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ سلیم انقلابی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن رحمت اقبال ودیگر افسران بھی موجود تھے می چئیر مین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ نےمزید کہا کہ اب یہ متعلقہ افسران کی ذمے داری ہے کہ وہ کام کی رفتار کو تیز کریں اس ضمن میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران وعملے کومراعات دی جائیں گی جبکہ ریکوری کے مقررہ ہدف کی وصولی میں ناکامی پر محکمہ جاتی کاروائی عمل میں لائی جائے گی-

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *