LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) ون ڈے سیریز ;پاکستان کی 22 سال بعد آسٹریلیا کو اُس کی سر زمین پر شکست

Share this to the Social Media

(اصغر علی مبارک)
ون ڈے سیریز ;پاکستان کی 22 سال بعد آسٹریلیا کو اُس کی سر زمین پر شکست ,شاندار کارکردگی پر حارث رؤف کو مین آف سیریز اور مین آف میچ قرار دیا گیا، انہوں نے آج کے میچ میں 2 جبکہ سیریز میں 10 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان نے 2002 میں کینگروز کے خلاف آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیتی تھی پاکستانی پیس بیٹری نے کینگروز کی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے، قومی ٹیم نے 31.5 اوورز میں آسٹریلیا کے 9 کھلاڑی 140 رنز پر آؤٹ کردیے جب کہ ایک کھلاڑی انجری کی وجہ سے دوبارہ بیٹنگ کے لیے میدان میں نہیں اترے۔پاکستان نے مطلوبہ ہدف 27 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، قومی ٹیم کی اوپننگ جوڑی نے ایک بار پھر پر اعتماد انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا اور ٹیم کو 84 رنز کا آغاز فراہم کیا پچھلے میچ میں نصف سنچریZ بنانے والے صائم ایوب نے 42 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ عبداللہ شفیق 37 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان محمد رضوان 30 اور بابراعظم 28 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے دونوں وکٹیں لینس موریس نے حاصل کیں۔اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی، آسٹریلیا کی جانب سے سین ایبٹ 30 رنز بناکر نمایاں رہے اور ان کے 6 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ آسٹریلیا کی اوپننگ جوڑی اس میچ میں بھی ناکام ثابت ہوئی، جیک فریزر میکگورک صرف 7 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور میتھیو شارٹ نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان جوش انگلس بھی 7 ہی رنز بناسکے، ایرون ہارڈی نے 12 رنز بنانے میں کامیاب رہے، کوپر کونولی 7 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے، محمد حسنین کی گیند ان کے ہاتھ پر لگی جس سے وہ انجرڈ ہوگئے۔گلین میکسوئل مسلسل تیسرے میچ میں حارث رؤف کا شکار بنے، وہ کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے، آل راؤنڈر مارکس اسٹونئس بھی 8 رنز ہی بناسکے، ایڈم زمپا نے 13 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کی جانب سے نسیم شاہ نے اور شاہین شاہ آفریدی نے 3،3 حارث رؤف نے 2 اور محمد حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستانی ٹیم کی جانب سے گزشتہ میچ کی فاتح سائیڈ برقرار رکھی گئی ہے، تاہم آسٹریلیا نے ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی ہیں، میزبان ٹیم نے کوپر کونولی، مارکس اسٹوئنس، شان ایبٹ، اسپینسر جونسن اور لینس موریس کو موقع دیا ہے۔بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل آسٹریلیا نے اپنے اہم کھلاڑیوں کو آرام دیا ہے جن میں کپتان پیٹ کمنز، اسٹیو اسمتھ ، مارنس لبوشین، مچل اسٹارک، اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دی تھی جب کہ قومی ٹیم نے دوسرے میچ میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 9 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *