LOADING

Type to search

قائم ( STRU)،اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر سمارٹ ٹریفک ریسپانس یونٹ

Share this to the Social Media

ازدفتر افسر تعلقات عامہ
اسلام آباد پولیس
***
پریس ریلیز
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر سمارٹ ٹریفک ریسپانس یونٹ( STRU)قائم ،
یہ یونٹ 05 ٹیمز پر مشتمل ہوگا جوکسی بھی ایمرجنسی اور لاءاینڈ آرڈر کے دوران ڈائیورشن کے علاوہ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے، شہریوں کو ہر ممکن مددفراہم کرنے ،سفری معلومات اور متبادل راستوں کی رہنمائی کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایت پراسلام آباد ٹریفک پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے اور شہریوں کی ہر ممکن سفری سہولیات مہیا کرنے کیلئے خصوصی سمار ٹ ٹریفک ریسپانس یونٹ (STRU) قائم کر دیا ہے،اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر محمد سرفراز ورک نے کہا کہ یہ یونٹ کسی بھی ایمرجنسی اور لاءاینڈ آرڈر کے دوران اسلام آباد کی اہم شاہراﺅںپر ڈائیورشن دینے کے علاوہ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے، شہریوں کو ہر ممکن مددفراہم کرنے ،سفری معلومات اور متبادل راستوں کی رہنمائی کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل رہے گا،اسی کے ساتھ ساتھ یہ یونٹ لین کی خلاف ورزی پر شہریوں کو آگاہی دینے کے ساتھ سنگین ٹریفک خلاف ورزیوں میں ملوث ڈرائیورزکے خلاف قانونی کارروائیاں بھی عمل میں لائے گا،یہ یونٹ رش کے اوقات میں تجارتی مراکز، تعلیمی اداروں اور دیگر مقامات پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنائے گا،چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد نے مزید کہا کہ آئی جی اسلام آباد کے ویژن کے مطابق یہ یونٹ شاہراﺅں پر شہریوں کو ہرممکن سفری سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ان کے سفر کو محفوظ بنائے گا،جبکہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی سہولت کے لئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے،شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں کیونکہ ٹریفک قوانین کی پاسداری محفوظ زندگی کی ضمانت ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *