LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) چینی کمپنی بی وائی ڈی نے 2 الیکٹرک گاڑیاں پاکستان میں متعارف کرادیں

Share this to the Social Media

اسلام آباد:پاکستان کی آٹوموبائل ویب سائٹ کے مطابق، چینی الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کمپنی بی وائے ڈی نے پاکستان میں بی وائی ڈی سیل اور بی وائی ڈی ایٹو 3 متعارف کرادی ہیں۔
بی وائی ڈی نے اپنے دونوں ماڈلز کے ویریئنٹس آج سے لاہور میں شروع ہونیوالے پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو کے موقع پر نمائش کے لیے پیش کردیے ہیں۔
پاک وہیلز کے مطابق بی وائی ڈی سیل کے ڈائنامک ماڈل کی ایکس شو روم قیمت ایک کروڑ 47 لاکھ 90 ہزار روپے جبکہ سیل کے پریمیئم ماڈل کی قیمت ایک کروڑ 69 لاکھ 90 ہزار روپے ہے، دوسری جانب بی وائی ڈی ایٹو 3 کے ایڈوانس ماڈل کی قیمت 89 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔
پاک وہیلز نے بتایا ہے کہ بی وائی ڈی سیل کے ڈائنامک ماڈل کی ایکس شو روم قیمت ایک کروڑ 47 لاکھ 90 ہزار روپے جبکہ سیل کے پریمیئم ماڈل کی قیمت ایک کروڑ 69 لاکھ 90 ہزار روپے ہے، دوسری جانب بی وائی ڈی ایٹو 3 کے ایڈوانس ماڈل کی قیمت 89 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔
چینی کار ساز کمپنی بی وائی ڈی نے گزشتہ برس کے دوران صرف 4 لاکھ 12 ہزار سے زائد یوآن پلس الیکٹرک وہیکل فروخت کی تھیں جنہیں ایٹو 3 کے نام سے بیرون ملک برآمد بھی کیا جاتا ہے، جس کی مجموعی فروخت کا 42 فیصدر یعنی ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں برآمد کی گئی تھیں۔
بی وائی ڈی ایٹو3 فرنٹ وہیل ڈرائیو کے ساتھ 420 کلومیٹر ڈبلیو ایل ٹی پی کی رینج پیش کرتی ہے، جس میں 7.3 سیکنڈ میں 0 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار اور 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز رفتار شامل ہے۔
یورپی یونین کے قانون کی طرف سے بیان کردہ شرائط کے تحت، ورلڈ وائڈ ہارمونائزڈ لائٹ وہیکل ٹیسٹ پروسیجر(ڈبلیو ایل ٹی پی) لیبارٹری ٹیسٹ کا استعمال ایندھن کی کھپت اور مسافر کاروں سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کے ساتھ ساتھ ان کے آلودگی کے اخراج کی پیمائش کے لیے کیا جاتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *