LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) عمران خان سے ملاقات پر پابندی: وزارت داخلہ سے سکیورٹی تھریٹس کا ریکارڈ طلب

Share this to the Social Media

اسلام آباد:سابق وزیراعظم عمران خان سے عدالتی حکم کے باوجود وکلاء کی ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو موصول ہونے والے سکیورٹی تھریٹس کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ وزارت داخلہ کا باخبر افسر سکیورٹی تھریٹس کے ریکارڈ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہو، ریکارڈ پیش کریں جس کی بنیاد پر پنجاب حکومت نے جیل ملاقاتوں پر پابندی لگائی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو آج پھر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے، توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہو گی، عدالت نے اٹارنی جنرل آفس کو عدالتی معاونت کے لیے نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *