ازدفتر افسرتعلقات عامہ
اسلام آباد پولیس
***
پریس ریلیز
اسلام آبادپولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے انسپکٹر اختر علی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد،
تقریب میں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اورمحکمہ پولیس میں انکی خدمات کے اعتراف میں اعزازی پولیس شیلڈ پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے انسپکٹر اختر علی کے اعزاز میں ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیاگیا،تقریب میں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے، سی ٹی اواسلام آباد نے ریٹائرڈ ہونے والے انسپکٹر اختر علی کی محکمہ پولیس کے لئے کی گئی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ سروس کا حصہ ہے، جس نے سروس شروع کی وہ ایک دن ریٹائر بھی ہو گا،دوران سروس ہم سب کی کوشش ہونی چاہیے کہ کچھ ایسے کارنامے انجام دئیے جائیں، جس سے آپ کا نام روشن ہو اور آپ کے کردار کو اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے ہمیں اس بات کا عہد کرنا چاہیے کہ سروس کے دوران زیادہ سے زیادہ عوامی خدمت کرکے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کی جائے، انہوں نے مزید کہا کہ ریٹائرڈ ہونے والے آفیسر نے اپنا زندگی کا قیمتی حصہ محکمہ پولیس میں گزار کر عوام کی خدمت کی اس کے بدلے محکمہ پولیس نے بھی آپ کو عزت،وقار اور ایک مقام دیا جس پر آپ کو اللہ کا شکر گزار ہونا چاہیے،انھوں نے مزید کہا کہ آپ کو کوئی بھی نجی و سرکاری مسئلہ درپیش ہو تو میرے دفتر کا دروازہ ہر وقت آپ کیلئے کھلا ہے، آخر میں مہمان خصوصی نے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس آفیسر کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں اعزازی پولیس شیلڈ پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔