LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) عوامی نیشنل پارٹی کی ترامیم مجوزہ آئینی ڈرافٹ سے ڈراپ کر دی گئیں:پارلیمانی کمیٹی ذرائع

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ)  26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا معاملہ، عوامی نیشنل پارٹی کی ترامیم مجوزہ آئینی ڈرافٹ سے ڈراپ کر دی گئیں۔ذرائع کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کی ترامیم مجوزہ مسودے میں شامل نہیں، عوامی نیشنل پارٹی نے صوبہ کا نام تبدیل کرنے کی شق شامل نہ کرنے پر سپیشل کمیٹی اجلاس سے بائیکاٹ کیا۔

عوامی نیشنل پارٹی نے صوبے کا نام خیبر نکال کر پختونخوا تجویز کیا ہے، ایمل ولی خان نے سپیشل کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا اور شریک نہیں ہوئے۔ اے این پی ترجمان احسان اللہ کے مطابق بات چیت کا سلسلہ جاری ہے کسی حتمی فیصلے پر نہیں پہنچے، اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو سپیشل کمیٹی نہیں بلکہ ووٹنگ کا بھی بائیکاٹ کریں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *