جعفر آباد/رحیم یارخان(09اکتوبر 2024ء)
سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال اور سابق رکن پنجاب اسمبلی و سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری محمد عمر جعفر سے سٹی انجمن تاجران کے وفد نے صدر رعظمان چوہدری کی قیادت میں ملاقات کی،وفد میں چوہدری شوکت،اصغر چوہدری اور اسلام نورانی شامل تھے۔سٹی انجمن تاجران کے صدر عظمان چوہدری نے تاجروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا کہ حکومت موجودہ ملکی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تاجروں کو ریلیف فراہم کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے،سابقہ دور میں تاجروں کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا گیا،خام مال کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس سے انڈسٹری اور سمال انڈسٹری بحرانوں کا شکار ہوئی مگر موجودہ حکومت نے تاجروں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے اور انڈسٹری خصوصاً سمال انڈسٹری کا پہیہ چلانے کیلئے خام مال،پٹرول،گیس اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کی تاکہ تاجروں اور کاروباری افراد کو ریلیف مل سکے۔موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے متوقع ہیں، سعودی عرب کیساتھ سرمایہ کاری معاہدوں کیلئے فریم ورک بھی تیار کر لیا گیا ہے،عودی عرب کی جانب سے 2027 تک 5 ارب ڈالر سے زائد کی مجموعی سرمایہ کاری ہوگی، سعودی عرب کیساتھ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے تقریباً 30 معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے، مجموعی طور پر حکومتی اور نجی شعبے سے تقریباً 40 کمپنیوں کا وفد پاکستان سرمایہ کاری کیلئے پہنچے گا۔