LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) مجوزہ آئینی ترمیم ،پاکستان بار کونسل نے تحریری تجاویز وفاقی حکومت کو بجھوا دیں

Share this to the Social Media

مجوزہ آئینی ترمیم کا معاملہ ،پاکستان بار کونسل نے اپنی تحریری تجاویز وفاقی حکومت کو بجھوا دیں، تجاویز میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 63اے میں لکھا جائے کہ ووٹ شمار بھی ہوگا، پارٹی ہدایت کے برخلاف ووٹ ڈالنے والے ممبر کی نااہلی پانچ سال کرنے کی تجویز

آرٹیکل 175 اے کے تحت جوڈیشل کمیشن کے ممبران میں ہائیکورٹ کے ججز کی تعیناتی کیلئے چیف جسٹس متعلقہ ہائی کورٹ، سینئر جج ہائی کورٹ، صوبائی وزیر قانون اور صوبائی بار کے نمائندے کو شامل کیا جائے، ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری کا معاملہ ہو تو ہائیکورٹ کے سینئر جج کو بطور ممبر شامل نہ کیا جائے، وفاقی حکومت کی مجوزہ آئینی ترمیم میں چیف جسٹس پاکستان کے تقرر کیلئے تین سینئر ججز کے نام پر غور کی تجویز تھی، چیف جسٹس پاکستان اور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کیلئے تین تین سینئر ججز کے ناموں پر غور کیا جائے

وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے حوالے سے صدارتی آرڈر کے ذریعے تبدیلی کی شق خذف کی جائے، وفاقی آئینی عدالت کے سربراہ کا تقرر تین سال، ریٹائرمنٹ کی عمر 68 سال کی جائے، ہائیکورٹ میں جج کی تعیناتی کی عمر کی شرط 45 سال رکھی جائے، وفاقی آئینی عدالت کو انصاف کے تقاضوں کے تحت آرٹیکل 199 کے تحت ہائی کورٹ سے ایک کیس دوسری ہائیکورٹ منتقل کرنے کا اختیار دیا جائے،آرٹیکل 215 سے متعلق مجوزہ ترمیم کو مسودے سے خذف کیا جائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *