LOADING

Type to search

کراچی(بگ ڈیجٹ) مولانا فضل الرحمان کراچی پہنچ گئے ، کراچی میں طوفان اقصیٰ کانفرنس سے خطاب کریں گے

Share this to the Social Media

02 نومبر کا جلسہ سندھ کے سیاسی منظر نامے کو بدل دے گا :راشد محمود سومرو

عوامی سمندر سے نئی سیاسی لہر پیدا ہوگی ،
12 امن مارچ عوام دشمن قوتوں کیلئے موت کا پیغام ہے۔ صحافیوں سے گفتگو

امن مارچ طلباء کے حقوق کی آواز ہے ، مولانا صالح الحداد،

مولانا ہالیجوی ،اسلم غوری ودیگر کا امن مارچ کارواں سے خطاب

جامشورو/ٹھٹہ /کراچی (پ ر ) جمعیت علماء اسلام سندھ کی جانب سے جاری 12 روزہ سندھ امن مارچ کا قافلہ گیارہویں روز حیدرآباد سے ضلع جامشورو سے گزرتا ہوا ٹھٹہ پہنچ گیا، قافلہ آج شام کراچی پہنچ کر بڑے طوفان اقصیٰ کانفرنس میں اختتام پذیر ہوجائے گا، جہاں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن ، غزہ کے نمائندہ ڈاکٹر ناجی ظہیر الشیری سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین بھی شرکت کریں گے ، سندھ امن مارچ قافلہ کا جامشور، سندھ یونیورسٹی ، کوٹڑی ،سجاول ، میرپور بٹھورو اور ٹھٹہ سمیت مختلف مقامات پر عوام کی جانب سے استقبال ، پھول نچھاور کئے ، اجرکیں پہنائیں، اور مولانا راشد محمود سومرو ودیگر نے خطاب کیا ، قافلے کی قیادت جے یو آئی سندھ کے قائم مقام امیر شیخ الحدیث مولانا صالح الحداد ، سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو ، مرکزی نائب امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی ، مرکزی ترجمان اسلم غوری،انصارلاسلام کے سربراہ عبدالرزاق عابد لاکھو ، مولانا عبداللہ سومرانی ، مولانا سعودافضل ہالیجوی ، حاجی عبدالمالک ٹالپر ، مولانا تاج محمد ناہیوں ، مولانا سمیع الحق سواتی، مولانا صالح اندھڑ ، آغا ایوب شاہ ، مولانا امین اللہ ، حافظ فضل اللہ فیاض ، ودیگر ضلعی ذمہ داران شریک تھے، مختلف جگہوں پر عوامی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا راشد سومرو نے کہا 02 نومبر کو کراچی جلسہ غزہ اور سندھ میں ہونے والے مظالم کے خلاف توانا آواز ہے، غزہ میں اسرائیل نے مظلوموں کا خون بہایا ہے اور سندھ میں حکمرانوں نے عوام کو سہولیات سے محروم رکھ کر مظالم ڈھائے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ سندھ کو مفاد پرستوں سے نجات دلائی جائے ، سندھ امن مارچ میں عوامی ریفرنڈم نے فیصلہ کردیا ہے کہ پندرہ سالوں سے اقتدار میں رہنے والے عوام کے نمائندے نہ تھے بلکہ وہ ہمیشہ چور دروازے سے اقتدار پر مسلط ہوئے ، اب چور دروازوں پر عوام کھڑی ہوگی ، سندھ کےنوجوان اب اپنے حقوق کو حاصل کرنے کے لئے میدان میں آچکے ہیں ، سندھ امن مارچ کے دو رس نتائج نکلیں گے ، اب سندھ کا سیاسی منظر بدل رہا ہے ، وڈیروں ، جاگیرداروں کے ہوش ٹھکانے آچکے ہیں، جے یو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو نے جامشورو میں سندھ یونیورسٹی کے باہر شاگردوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن اور بااثر لوگوں کی ملی بھگت نے سندھ کے طلباء و طالبات کے مستقبل کو غیر محفوظ بنا دیا ہے، پیرا میڈیکل ٹیسٹ نے کئی راز افشاں کردئے ہیں ، سندھ میں نوجوانوں کے لئے مواقع پیدا کئے جائیں ، آنے والے وقت میں سندھ کا نوجوان جاگیرداروں کا مقابلہ کرے گا ، انہوں اپنے خطاب میں کہا کہ 02 نومبر کو کراچی میں شاہراہ قائدین پر تاریخی جلسہ عام ہوگا جو اسرائیلی مظالم کیخلاف توانا آواز ثابت ہوگا اور سندھ کے سیاسی منظر نامے کو بھی بدل کر رکھ دے گا ، لاڑکانہ میں 30 نومبر کو عوامی جسلہ عام ہوگا جہاں بڑی بڑی شخصیات جے یو آئی میں شمولیت اختیار کریں گے۔
دریں اثنا جے یوآئی سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مولانا سمیع الحق سواتی کے جے یوآئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان بدھ کی رات کراچی پہنچ گئے ، کراچی ائیر پورٹ پر مولانا عبدالکریم عابد، انجینئر ضیاء الرحمن ، مولانا ناصر محمود سومرو ،قاری محمد عثمان مولانا محمد غیاث ، شرف الدین اندھڑ ، اکبر شاہ ہاشمی ودیگر نے ان کا استقبال کیا، مولانا فضل الرحمان جمعرات کو کراچی میں طوفان اقصیٰ کانفرنس سے خصوصی خطاب کریں گے ۔

جاری کردہ : مولانا سمیع الحق سواتی
میڈیا کوآرڈینیٹر جے یوآئی سندھ

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *