LOADING

Type to search

راولپنڈی(بگ ڈیجٹ) ایس ایچ او تھانہ دھمیال حسنین شاہ کی ہمراہ پولیس ٹیم موثر کاروائی،موٹر سائیکل چوری میں ملوث02 رکنی بائیک لفٹر گینگ گرفتار

Share this to the Social Media

ایس ایچ او تھانہ دھمیال حسنین شاہ کی ہمراہ پولیس ٹیم موثر کاروائی،موٹر سائیکل چوری میں ملوث02 رکنی بائیک لفٹر گینگ گرفتار،23 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد،ایس ایچ اودھمیال نے برآمد ہونے والے موٹرسائیکل قانونی کاروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کیے۔تفصیلات کے مطابق دھمیال پولیس نے کاروائی کر تے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث 02رکنی بائیک لفٹر گینگ کو گرفتار کر لیا،ملزمان کی شناخت عبید خان اور محمد انیس کے نام سے ہوئی،ملزمان سے23 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوئے،ایس ایچ اودھمیال نے برآمد ہونے والے موٹرسائیکل قانونی کاروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کیے،شہریوں نے راولپنڈی پولیس کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،ایس پی صدر نے ایس ایچ او دھمیال اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *