سی ڈی اے کے سابق ممبر پلاننگ وسیم حیات باجوہ نے ہائیکورٹ سے حکم امتناعی کی پٹیشن واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
آج بروز منگل ممبر پلاننگ کی جانب سے دائر پٹیشن کی سماعت ہونا ہے جس میں ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ سمیت سابقہ حکومت کے بیوروکریٹس کی تبدیلی کے حوالے سے تفصیلات طلب کی تھیں،تاہم اتوار کے روز ایک میٹنگ کے بعد سابق ممبر پلاننگ نے سی ڈی اے کا چارج چھوڑنے پر آمدگی ظاہر کرتے ہوئے بروز پیر اپنا چارج چھوڑ دیا جبکہ وسیم باجوہ کو چیف پول ایڈمن ریونیو ہیڈ کوارٹر تعینات کردیا گیا ہے۔
باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیم باجوہ آج ہائیکورٹ میں سماعت کے موقعہ پر اپنی پٹیشن واپس لینے کی استدعا کریں گے