،داؤ پر لگی رقم 37ہزار 300روپے،پرائز بانڈ،05موبائل اور تاش کے پتے برآمد۔تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 05قمارباز گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں لال خان،طارق، عاقب،نصیر احمداور غلام محمد شامل ہیں،ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 13ہزار روپے،پرائز بانڈ،02 موبائل فون اورتاش کے پتے برآمد ہوئے،نصیر آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے02قمار بازوں سلامت خان اور محمد اعجاز کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 24ہزار 300روپے،03موبائل فون اورتاش کے پتے برآمدہوئے،ایس پی پوٹھوار محمد وقاص خان کا کہنا تھا کہ قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے،ایسے جرائم میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔