LOADING

Type to search

پنجاب(بگ ڈیجٹ) پنجاب میں 140 ایڈیشنل سیشن ججز کے تبادلے کردیے گئے

Share this to the Social Media

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے 140 ایڈیشنل سیشن ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری کیے جس پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ شیخ خالد بشیر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ جس کے مطابق تبادلوں کے احکامات چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے جاری کیے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج عرفان احمد شیخ کو پنڈی گھیب سے بھلوال، ایڈیشنل سیشن جج عثمان علی اعوان کو بطور ایڈیشنل رجسٹرار ایگزامینیشن لاہور ہائیکورٹ تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح سید علی عباس کو بطور ایڈیشنل رجسٹرار پلاننگ ڈویلپمنٹ اینڈ آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری تعینات کیا گیا ہے، ندیم انور چوہدری کو ایڈیشنل رجسٹرار پرفارمنس ایویلیوایشن ڈی ڈی جے تعینات کیا گیا ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *