LOADING

Type to search

اسلام آباد(بگ ڈیجٹ)طور خم بارڈر پر پاک افغان فورسز میں فائرنگ ، دفتر خارجہ نے واضح اعلان کر دیا

Share this to the Social Media

 طور خم پر افغان بارڈر کی بندش کے معاملے پر پاکستان کے دفتر خارجہ نے پہلا باضابطہ بیان جاری کر دیاہے جس میں کہا گیاہے کہ افغان دفتر خارجہ کا بیان حیران کن ہے ، افغان حکومت بارڈر کی بندش کی وجوہات کو بخوبی جانتی ہے ،پاکستان اپنی سر زمین کے اندر کسی عمارت کی تعمیر کو قبول نہیں کر سکتا ۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حدود کے اندر افغان تعمیرات پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے ،6 ستمبر کو افغان فوجیوں نے پر امن حل کی بجائے پاکستانی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی ، افغان فوجیوں نے تورخم بارڈر کے ٹرمنل کو نقصان پہنچایا ، بلا اشتعال فائرنگ نے پاکستانی اور افغان شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا، جب انہیں ڈھانچے کی تعمیر سے روکا تو انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی ، اس قسم کی خلاف ورزیاں اور بلا اشتعال فائرنگ ناقابل قبول ہے ،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تجزیاتی ٹیم نے اپنی پورٹ میں تصدیق کر دی ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *