اسلام آباد (پ-ر): وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ نے جمعہ کو 6 ستمبر کو منائے جانے والے یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی ایک ہفتہ طویل ثقافتی سرگرمی کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
اس سلسلے میں سرسید میموریل میوزیم میں جنگی سازو سامان کی خصوصی نمائش کا آغاز ہوا۔ جس میں وفاقی سیکرٹری برائے قومی ورثہ و ثقافت حمیرا احمد اور ڈویژن کے تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ نے ثقافتی اور ادبی سرگرمیوں میں بچوں اور نوجوانوں کی شرکت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
قومی ورثہ اور ثقافت ڈویژن اور اس سے منسلک محکموں نے ثقافتی سرگرمیوں اور تقریبات کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے جس کا مقصد حب الوطنی اور شہداء کی قربانیوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور ہماری نوجوان نسلوں کے دلوں میں وطن کی محبت اور احترام کو ابھارنا ہے۔
جمال شاہ کا مذید کہنا تھا کہ ثقافتی سرگرمیوں میں لائیو پرفارمنس، اسٹیج ڈرامے، پتلی تھیٹر، میوزیکل کنسرٹ، تقافتی نمائشیں، سی