تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پولیس نے گزشتہ روزتھانہ صدر چکوال کی چوکی بلکسر کے انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اختر سے دوران ریمانڈ ملتان سے چوری ہونے والی کرولا گاڑی جس کو وہ نمبر تبدیل کرکے اور ٹیمپرڈ کر کے استعمال کرتا تھا وہ ملزم کی نشاندہی پر برآمد کرکے اپنی تحویل میں لے لی،اینٹی کرپشن کی ٹیم نے ملزم کی نشاندہی پر چوری ہونے والے تین موٹرسائیکل اور ایک مہران کار پہلے ہی برآمد کر لئے ہیں۔ملزم کو آج دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ملزم کا اینٹی کرپشن پولیس کو دوران ریمانڈ مزید وارداتوں اورسنسنی خیز انکشافات۔