، ایس ایچ اومورگاہ اورتفتیشی افسران سمیت شہریوں کی شرکت، ایس ایس پی آپریشنز نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے،کھلی کچہری کے بعد ایس ایس پی آپریشنز فیصل سلیم نے تھانہ مورگاہ کا بھی دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز فیصل سلیم نے تھانہ مورگاہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، کھلی کچہری میں ایس ایچ اومورگاہ اور تفتیشی افسران سمیت شہریوں نے شرکت کی، ایس ایس پی آپریشنز نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے،ایس ایس پی آپریشنز فیصل سلیم نے کھلی کچہری کے بعد تھانہ مورگاہ کا بھی دورہ کیا، دورے کے دوران فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ، حوالات،تھانہ کی بلڈنگز اورصفائی کے نظام سمیت دیگر متعلقہ امورکا تفصیلی جائزہ لیا، ایس ایس پی آپریشنز فیصل سلیم کا کہناتھاکہ تھانہ میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں، پبلک سروس ڈیلیوری میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، تھانہ کی سطح پر شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے کو یقینی بنایا جائے۔