اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن پروگریسو اتحاد گروپ کے صدر عاطف جمیل بٹ نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر ظالمانہ ٹیکسز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ٹیکس واپس نہ لیے گئے تو سڑکوں پر نکلیں گے اور بھرپور احتجاج کریں گے. معاشی بہتری کیلئے ٹیکس معاملات میں بزنس کمیونٹی کے تحفظات دور کئے جائیں، مہنگائی میں کمی، کاروبار میں آسانیوں کیلئے توانائی کی قیمتوں میں کیا اضافہ واپس لیا جائے اپنی طرف سے جی ٹن کے نو منتخب صدر اخلاق عباسی کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن پروگریسو اتحاد گروپ کےصدر عاطف جمیل بٹ کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ان مشکل حالات میں کاروبای طبقے اور عوام پر ٹیکسز بڑھا کر حکومت ایسے اقدامات کر رہی ہے جو کاروبار اور عوام کش ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرے اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر سے ٹیکسز واپس لے. اس موقع پر جی ٹن کے نو منتخب صدر اخلاق عباسی نے اپنے اعزاز میں استقبالیہ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا کہ حکومت رئیل اسٹیٹ بزنس کو تحفظ دینے کے بجائے اسے ختم کرنے پر تلی ہوئی ہے حالانکہ یہ سیکٹر حکومت کو ملکی معیشت کی بہتری کیلئے مدد فراہم کر رہا ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی صدر انجمن تاجران کاشف چودری نے کہا کہ حکومت رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو تحفظ فراہم کرے اور ان پر لگائے جانے والے ظالمانہ ٹیکسز کو فوری واپس لے۔ تقریب سے دوسروں کے علاوہ شیخ سلیم عاصم عباسی افتاب گجر رانا سلیم شاہد خان رانا افتخار راجہ ضیا رانا ارسلان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر رئیل اسٹیٹ سیکٹر اوراسلام اباد کے تاجروں کے بڑی تعداد میں شرکت کی۔