LOADING

Type to search

اسلام آباد(بگ ڈیجٹ )نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس | سیاحتی مقامات کی جانب سفر کرنے والے ڈرائیورز ٹریفک قوانین پر عمل پیرا رہیں ۔

Share this to the Social Media

تفصیلات کے مطابق ڈی ائی جی موٹروے نارتھ زون، محمد یوسف ملک نے بتایا کے موٹروے پولیس کی جانب سے حادثات کی روک تھام اور بروقت مدد کوئی یقینی بنانے کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔ تاہم ڈرائیور حضرات اس بات کو یقینی بنائیں کہ ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ہوئے حادثات سے بچا جا سکے۔ بالخصوص سیاحتی مقامات کی جانب جانے والے ڈرائیور حضرات کیونکہ موٹروے اور پہاڑی علاقوں میں دوران ڈرائیونگ زیادہ احتیاط اور تجربہ درکار ہوتا ہے ۔ ڈرائیورز حد رفتار کی پابندی ،سیٹ بیلٹ کا استعمال ،ڈرائیونگ پر توجہ ، لمبے سفر سے پہلے ڈرائیور کا ارام مکمل ہونا اور ٹریفک قوانین کی پاسداری محفوظ سفر کے لیے ضروری ہے ۔ ممکنہ بارشوں کی پیش نظر موٹروے پولیس کو ہائی الرٹ کیا گیا ہے ۔ کسی بھی مدد کی صورت میں موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

 

ترجمان موٹروے پولیس
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *