آج کاروبار کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر نے اڑان بھرنا شروع کر دی ہے اور روپیہ ناقدری کا شکار ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 35 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 285 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 15 پیسے پر بند ہوا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دکھائی دے رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 381 پوائنٹس کے اضافے سے 45 ہزار 780 پر آ گیا۔