خیر پور، سندھ سے پیر آف رانی پور، پیر نیاز حسین جیلانی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کردیا
خیبرپختونخوا سے ہارون لغاری بھی پاکستان تحریک انصاف کا حصہ بن گئے
دونوں شخصیات کی چیئرمین تحریک انصاف سے خصوصی ملاقات
پیر نیاز حسین جیلانی سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی دختر کو شکست دیکر خیرپور کےضلع ناظم منتخب ہوئے
ہارون لغاری کا تعلق خیبرپختونخوا سے سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک کے حلقے سے ہے
دونوں شخصیات کا پاکستان تحریک انصاف کی قیادت، چیئرمین عمران خان کے قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی کے فلسفے پر مکمل اعتماد کا اظہار
دونوں شخصیات کی ملک میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں اور جمہوری اقدار کے قتلِ عام کی شدید مذمت
دونوں شخصیات کا اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف کے پیغام اور منشور کو عوام میں راسخ کرنے کے عزم کا اظہار
مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف رؤف حسن بھی ملاقات میں موجود
چیئرمین تحریک انصاف کا پیرآف رانی پور، پیر نیاز حسین جیلانی اور ہارون لغاری کا تحریک میں شمولیت کے اعلان کا خیر مقدم